پنجاب سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پی ایم ڈی سی کونسل کے انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا

جمعہ 27 نومبر 2015 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پنجاب سپیشلسٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پی ایم ڈی سی کونسل کے انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس کیڈر کے ڈاکٹروں کی نمائندگی کونسل میں یقینی نہ بنائے تو اگلے ہفتے انتخابات کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نذر مرشد کا کہناہے کہ صوبے کی 80فیصد آبادی کو سپیشلسٹ ڈاکٹرز علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے ان ڈاکٹروں کو پی ایم ڈی سی کونسل کے انتخابات میں کوئی نمائندگی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ کونسل میں نمائندگی نہ ہونے سے سپیشلسٹ ڈاکٹروں میں شدید مایوسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت نے کونسل میں ان ڈاکٹروں کی نمائندگی نہ کی تو لاہور ہائی کورٹ میں ان انتخابات کو چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :