وزیراعظم کا کسان پیکج تاریخی ہے اس پیکج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی ،میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 27 نومبر 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کسان پیکج تاریخی ہے اس پیکج سے زراعت کو نئی زندگی ملے گی ،کسانوں نے اس پیکج پر اعتماد کااظہار کیا جبکہ اپوزیشن اس پیکج پر تنقید کررہی ہے کیوں کہ وہ کسانوں کی فلاح نہیں چاہتی۔ اس پیکج کے علاوہ حکومت پنجاب شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے دن رات کام کررہی ہے، پھل اور سبزیاں بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہیں۔

ان کو محفوظ طریقہ سے منڈی تک پہنچانے کے لئے 150ارب روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔ سیڈ کارپوریشن زراعت میں انقلاب پیداکرنے کااہم ذریعہ ہے ۔سیڈ کارپوریشن کے لئے بڑا بجٹ مختص کرنے سے کسانوں کو وسیع پیمانے پر تصدیق شدہ بیج کی فراہمی یقینی ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کا انحصار اچھے بیج کی دستیابی پر ہے ۔

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے لئے 3ارب32کروڑ 24لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔پنجاب بھر کے کسان سیڈ کارپوریشن پر بہت اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوسٹ ہارویسٹ ریسرچ سنٹر فیصل آباد میں قائم ہوچکا ہے جس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پھلوں اور سبزیوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان میں پھلوں اور سبزیوں کی سا لانہ پیدوار 15ملین ٹن ہے ۔بیس سے چالیس فیصد پیدوار منڈی تک لے جانے کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کا نقصان ہوتا ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی جدید ٹیکنالوجی سے تیار ی اور پیکنگ کے لئے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اس منصوبہ کا نام پنجاب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :