لاہور میں واقع ایک نجی پرنٹنگ پریس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سٹیشنری پرنٹ کرنے سے انکار کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 17:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) لاہور میں واقع ایک نجی پرنٹنگ پریس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سٹیشنری پرنٹ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ انکار کی وجہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ پرنٹنگ پریس کو بل کی ادائیگی سے انکار بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی پرنٹنگ پریس کی انتظامیہ نے گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کو گزشتہ 6سال کا پرنٹنگ بل جو 25لاکھ روپے ہے ادائیگی کے لیے بھیجا لیکن اتھارٹی حکام نے یہ کہہ کر کہ پرنٹنگ کا بل میں دیں یا اتھارٹی ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں بل ادا کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس فوڈ لائسنس کے اجراء کے لیے لاکھوں درخواستیں التواء کا شکار ہیں۔ فود اتھارٹی اشاعت شدہ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود کا روباری افراد کو لائسنس جاری نہیں کررہی۔ فوڈ اتھارٹی درخواست دہندگان کو بنک چالان رسید کو ہی فوڈ لائسنس کی شکل دے کر لوگوں کو ٹرخا رہی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی مختلف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں کروا کر اپنا کام چلانا شروع کردیا ہے۔ عدم پرنٹنگ کا شکار اتھارٹی کی دستاویزات میں گھتے کا فوڈ لائسنس رسید بکس لائسنس فارم سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :