پاک بھارت سیریز کیلئے پاکستان کر کٹ بورڈ کو تحریری اجازت مل گئی

وزیراعظم نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طورپراجازت دی

جمعہ 27 نومبر 2015 17:17

پاک بھارت سیریز کیلئے پاکستان کر کٹ بورڈ کو تحریری اجازت مل گئی

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) ) حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریز کی تحریری اجازت دے دی۔ تفصیلاتمطابق حکومت نے پی سی بی کو تحریری طور پر بھارت کے ساتھ سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز بیرون ملک روانگی سے قبل پی سی بی کو تحریری طور پر اجازت دی۔

(جاری ہے)

حکومتی اجازت ملنے کے بعد پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہوگی تاہم اس کے لئے بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔

دوسری جانب بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے کے لئے سب سے پہلے وزارت خارجہ سے اجازت لینا ہوگی جو ابھی تک نہیں لی، وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد وزارت داخلہ سکیورٹی کلیئرنس جاری کرے گی اور پھر کرکٹ سریز کے لئے راہ ہموار ہوگی۔