ناگپور ٹیسٹ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست د یکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

جمعہ 27 نومبر 2015 17:26

ناگپور ٹیسٹ ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست د یکر سیریز میں ..

ناگپور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) ) بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹیسٹ میں124رنز سے شکست دیکر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، جنوبی افریقہ کی ٹیم310رنز کے ہدف کے تعاقب میں185رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ، ڈوپلیسز نے39,39 اور جے پی ڈومنی نے19رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشون نے7اورامیت مشرا نے3کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کے روی چندرن ایشون کو میچ میں مجموعی طورپربارہ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف ڈی میچ قراردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ناگپورکرکٹ سٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے اپنے دوسرے دن کے سکوردو وکٹوں کے نقصان پر32رنز اننگز کا آغازکیا تو جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ40رنز کے مجموعی سکور پر گری جب وین ایلگر18رنز بنا کر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ58رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اے بی ڈیولیئرز9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،310رنز کے ہدف کے تعاقب میں 185رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ہاشم آملہ، ڈوپلیسز نے39,39 اور جے پی ڈومنی نے19رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے ایشون نے7اورامیت مشرا نے3کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کے روی چندرن ایشون کو میچ میں مجموعی طورپربارہ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف ڈی میچ قراردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :