تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ

جمعہ 27 نومبر 2015 17:26

تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 202 رنز ..

ایڈیلیڈ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے اورآخری ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگز میں 202رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم50مچل سٹینر31،واٹلنگ29اور کین ویلیمسن22 رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اورہیزلوڈ نے تین تین شین مارش اور پیٹرسڈل نے دو،دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر54رنز بنالئے،آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 148درکارہیں اور اس کی ابھی8وکٹیں باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایڈیلیڈ کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیٹھم کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں202رنز بناکر آؤٹ ہوگیی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم50مچل سٹینر31،واٹلنگ29اور کین ویلیمسن22 رنز بناکر نمایاں بلے بازرہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اورہیزلوڈ نے تین تین شین مارش اور پیٹرسڈل نے دو،دو کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر54رنز بنالئے۔جوئے برنس14اور ڈیوڈوارنر1رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سٹیون سمتھ24اور ایڈم ووگز9رنز بنا کر وکٹ پر موجودہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور دگ بریسول نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 148درکارہیں اور اس کی ابھی8وکٹیں باقی ہیں۔