اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات، کسی سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں‌، ذرائع الیکشن کمیشن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 27 نومبر 2015 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 نومبر 2015 ء) : الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے کسی سیاسی جماعت کو جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے.

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے لیے محض کارنر میٹنگز کی اجازت ہے جلسے کی نہیں. انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.