سلمان خان کی فلم ”پریم رتن دھن پائیو“نے پہلے دو ہفتوں میں 2ارب روپے کما لیے

جمعہ 27 نومبر 2015 17:36

سلمان خان کی فلم ”پریم رتن دھن پائیو“نے پہلے دو ہفتوں میں 2ارب روپے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء ) ایک طرف بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی جانب سے مسلمان فنکاروں کا عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے ، تو دوسری جانب مسلم فنکار ان کی فلم انڈسٹری کو اربوں، کھربوں کا بزنس دے رہے ہیں۔ سلمان خان کی نئی فلم” پریم رتن دھن پائیو“ 200کروڑ روپے سے اوپر بزنس کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ارب روپے سے اوپر بزنس کرنے والی اس سال کی یہ دوسری فلم ہے ، اور اس نے دو ہفتوں میں یہ کمائی کی ہے۔

واضع رہے کہ ڈائریکٹر سورج برجاٹیا اور سلمان خان اس سے قبل” میں نے پیار کیا“ اور” ہم ساتھ ساتھ ہیں“ جیسی ہٹ فلمیں دے چکے ہیں ۔سورج اور سلمان خان اس فلم میں 16 برس بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہیں۔ فلم میں سلمان خان کا ڈبل رول ہے ، جب کہ ساتھی اداکاروں میں سونم کپور ، انوپم کھیر ، سویرا بھاسکر ، ارمان کوہلی اور نیل نتین مکیش شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :