مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی75 ویں سالگرہ پوری دینا میں جوش و خروش سے منائی گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 17:36

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بروس لی 75 ویں سالگرہ پوری دنیا میں انکے مداحوں نے جو ش و خروش کے ساتھ منائی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارشل آرٹ کے ماہر بروس لی کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں تقاریب کا انقعاد کیا گیا جس میں نامور اداکاروں اوربروس لی کے مداحوں نے شرکت کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

27نومبر 1940 کو پیدا ہونے والے بروس لی نے دنیا کو ہانگ کانگ کی مارشل آرٹ فلموں سے متعارف کرایا اور موت کے 41 سال بعد بھی ان کا نام شہرت کی بلندیوں پر ہے۔بروس لی سے پہلے کنگ فو فلمیں صرف مارشل آرٹ کے پرستاروں تک محدود تھیں۔ انٹر دی ڈریگن اورفسٹ آف فیوری جیسی فلمیں دینے والے اداکار بروس لی کا انتقال دماغ کی سوجن کے باعث20 جولائی 1971 کو صرف32 سال کی عمر میں ہو گیا تھا۔

مارشل آرٹ کے بے تاج بادشاہ بروس لی کی75 ویں سالگرہ پوری دینا میں جوش ..