سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امیریکا سول وار“ کے نئے وڈیو کلپس جاری، اگلے سال6مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی

جمعہ 27 نومبر 2015 17:36

سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امیریکا سول وار“ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور ہالی ووڈ فلم “کیپٹن امیریکا سول وار” کے نئے وڈیو کلپس جاری کر دئے گئے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپو ر ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امریکا سول وار“ کا نیا ٹریلر جا ری کر دیا گیا ہے۔ہالی ووڈ فلم ”کیپٹن امیریکا سول وار“ کی کہانی ایوینجرز کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

ایوینجرز کی کارروائیوں میں سیاسی مداخلت آڑے آ جاتی ہے۔ سیاسی پنڈت مطالبہ کرتے ہیں کہ ایوینجرز کے لیے بھی احتساب کا نظام قائم کیا جائے جس کے بعد ایوینجر کیپٹن امیریکا اور آئرن مین میں ٹھن جاتی ہے اور وہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھانے والے اداکاروں میں اسکارلٹ جونسن، کرس ایونز، رابرٹ ڈاوٴنے جونیئر، الزبتھ اولسن، لیسلے بب، پال رڈ، ماریسا ٹومی اور انتھونی میکی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :