موسیقار اور پروڈیوسر زوہیب قاضی اپنی میوزک بک البم ” اسماعیل کا اردو شہر“ یکم دسمبر کو لانچ کریں گے

جمعہ 27 نومبر 2015 17:43

موسیقار اور پروڈیوسر زوہیب قاضی اپنی میوزک بک البم ” اسماعیل کا اردو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)پاکستان میں میوزک البمز ریلیز کرنے کے رجحان میں کمی کے بعد موسیقار اور پروڈیوسر زوہیب قاضی پاکستان کا پہلا میوزک بک البم ’ اسماعیل کا اردو شہر‘ لانچ کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

مارکینگز کی طرف سے شائع کیے جانے والے اس البم میں مقبول فنکار ذوئے ویکاجی، عمران شفیق، عباس علی خان اور خود زوہیب قاضی شمولیت اختیار کریں گے۔یہ اینیمیٹڈ ویڈیو کمال خان نے بنائی ہے، اس پروجیکٹ کو چار سال میں مکمل کیا گیا ہے جس کے کچھ فریم ہاتھوں سے بنائے گئے ہیں۔عام طور پر ہر البم ایک سے دو کہانی پر مبنی ہوتے ہیں مگر ’اسماعیل کا اردو شہر‘ میں سائنس فکشن کہانی کو بنیاد بنایا گیا ہے۔لبم اس سال دسمبر میں لانچ کیا جا رہا ہے۔