نصیرآباد ٗفائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

جمعہ 27 نومبر 2015 17:49

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)نصیر آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ٗزمین کے تنازع پر نصیر آباد کے علاقے ربی میں دوگروپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ٗ ایک شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا اس طرح واقعہ میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد چار ہو گئی ٗ فائرنگ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔