عمان ٗمیٹھی ڈشز تیار کرنے والی بیکری نے 750 کلو گرام وزنی حلوا تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 17:53

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 نومبر۔2015ء) مشرق وسطیٰ عمان کے دارالحکومت مسقط میں میٹھی ڈشز تیار کرنے والی بیکری نے 750 کلو گرام وزنی حلوا تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ٹائمز آف اومان کی رپورٹ کے مطابق اومان کا مشہور حلوہ ملک کے 45 ویں قومی دن کے موقع پر تیار کیا گیا ملک کی قومی ڈش کی تیاری کیلئے 45 قسم کی دیگر ڈشز تیار کرکے اس میں شامل کی گئیں۔

(جاری ہے)

عمان کی نیشنل سوئٹ ڈش کو 10 ماہر حلوائیوں نے بنایا، جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔عمان کے نقشے کی شکل میں تیار کیے گئے اس اومانی حلوے کو 900 لیٹر پانی، 27کلوگرام مکئی کا نشاستہ اور 270 کلو گرام چینی کے علاوہ 135 لیٹر عرقِ گلاب اور 90 کلو گرام گھی شامل کر کے پکایا گیا اس حوالے کی تیاری میں 11 درجن انڈے استعمال کیے گئے۔نمائندہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ پروین پٹیل کے مطابق یہ ایک انوکھا اور اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے۔