Live Updates

نندی پور پاور پلانٹ منصوبہ میں کر پشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ڈالے بغیر اس کا چلنا ایک خواب ہی رہیگا ‘چوہدری محمد سرور

اگر حکمران عوام دشمن اقداما ت سے باز نہ آئے تو ہم عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر آکر احتجاج کر یں گے ‘آرگنائزر تحریک انصاف پنجاب

جمعہ 27 نومبر 2015 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ حکمرانوں کا ’’خیالی پلاؤ ‘‘ منصوبہ ہے اس منصوبے میں اربوں کی کر پشن کر نیوالوں کو ’’جیلوں ‘‘میں ڈالے بغیر اس پلانٹ کا چلنا ایک خواب ہی رہیگا ‘ نندی پور پلانٹ غر یبوں کیلئے بھی وبال جان بن چکا ہے کیونکہ روزانہ کروڑ وں لگ رہے ہیں مگر بجلی کی پیدوار صرف حکومتی اشتہاروں میں ہے یہ منصوبہ صرف ڈنگ ٹپاؤ منصوبہ ہے ‘ہم40 ارب کے نئے حکومتی ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ‘ اگر حکمران ایسے عوام دشمن اقداما ت سے باز نہ آئے تو ہم عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر آکر احتجاج کر یں گے حکمران غر یبوں کا خون ’’نچوڑ ‘‘رہے ہیں ‘نئے ٹیکس لگانے سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا اور اگر عوام حکمرانوں کے خلاف باہر نکل پڑے تو پھر عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہوں گے ‘ جب تک موجودہ حکمران اقتدار پر قابض ہیں عوام کو ان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ‘حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی سزا پاکستان کے عوام کو مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کی شکل میں مل رہی ہے ‘تحر یک انصاف کے پاس وہ ایماندار قیادت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر یگی ‘بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف نے حکمرانوں کی دھونس اور دھاندلی کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کر یگی ۔

(جاری ہے)

وہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے کے حوالے سے روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ او ر رکن پنجاب اسمبلی کر نل (ر) شبیر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکمرانوں کا کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب وہ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کا کوئی بم نہیں بر ساتے اور اب ایک بار پھر آئی ایم ایف کے کہنے پر حکمرانوں نے غر یبوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ نے کی پا لیسی پر عمل شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں کی ہر پا لیسی کو دیکھا جائے تو اس میں صاف نظر آتا ہے کہ وہ صرف عوام دشمن پا لیساں رکھتے ہیں جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگانے جیسے اقدامات نہ کر یں ورنہ تحر یک انصاف بھی عوام کے ساتھ سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبو ر ہوگی اور حکمرانوں کو مجبور کر یں گے وہ عوام دشمنی اقدامات کا سلسلہ بند کر یں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات