تیونس میں خودکش بمبار کی شناخت، 30 مشتبہ افراد گرفتار
حسان نامی نوجوان تیونس میں ریڑھی لگاتاتھا،عمر ستائیس سال ہے،وزارت داخلہ
جمعہ 27 نومبر 2015 18:02
تیونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) تیونس میں حکام نے دارالحکومت میں صدارتی محافظوں کی بس پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کو شناخت کرلیا ہے اور انتہا پسندی سے تعلق کے الزام میں تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کی وزارت داخلہ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکش بمبار کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی ہے۔
اس کا نام حسان بن ہدی بن ملد عبدالعلی ہے۔اس کی عمر ستائیس سال تھی اور وہ دارالحکومت تیونس ہی میں رہتا تھا۔وہ مزدور طبقے سے تعلق رکھتا تھا اور ریڑھی لگاتا تھا۔عراق اور شام میں برسر پیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے تیونس کے وسط میں گذشتہ منگل کو صدارتی محل کے محافظوں کی بس میں اس خودکش بم دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔(جاری ہے)
اس بم دھماکے میں بارہ صدارتی محافظ اور حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔
وزارت داخلہ نے ایک اور بیان میں اطلاع دی ہے کہ حکام نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 526 چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں اور ان میں انتہا پسند گروپوں سے تعلق کے رکھنے کے الزام میں تیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ان سے بھاری تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ آیا ان مشتبہ افراد کا خودکش حملے سے بھی کوئی تعلق تھا یا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.