افغان صدر سے پاکستانی وفد کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال

فغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں،دہشتگردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ سے اس سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،اشرف غنی کی گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 18:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے پاکستانی وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے خیبرپختونخوا اورکوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اس دوران پاک افغان تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان صدر نے پاکستانی سیاسی قائدین کے وفد کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ افغانستان آپ کا اپنا گھر ہے ۔انھوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ۔انھوں نے کہاکہ پاکستانی سیاسی قائدین کے وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی،دہشتگردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ سے اس سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے باچا خان ،خان شاہد اور انکے دوستوں کی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انکی خواہشات کی تکمیل ہماری ذمہ داری ہے ۔پاکستانی وفد میں محمود خان اچکزئی ،اسفند یار ولی خان ،آفتاب آحمد شیر پاؤ،افراسیاب خٹک شامل تھے۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے پشتون قوم پرست افضل خان لالہ کے جنازے میں شرکت کیلئے نمائندے خیبرپختونخوا بھیجنے پر افغان صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کیا انکا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں ۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :