بھارتی ہیکرزکاپاکستان کی اہم سرکاری سمیت 125 ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ، ممبئی حملوں کا بدلہ قرار دیدیا

’’تمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گاـ‘‘،ہیکرز کا پیغام،بھارتی نغموں کے بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ ممبئی حملوں میں ہلاک افرا دکی تصاویر پوسٹ کردیں

جمعہ 27 نومبر 2015 18:13

بھارتی ہیکرزکاپاکستان کی اہم سرکاری سمیت 125 ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ، ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) بھارتی ہیکرز نے ممبئی حملوں کے 7 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی ہائی پروفائل حکومتی ویب سائٹ سمیت 125مختلف ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے ممبئی حملوں کا بدلہ قرار دیدیا ۔جمعہ کو بھارتی اخبار’’ دی ہندو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز کے’’ٹیم انڈیا بلیک ہیٹس‘‘ نامی گروپ نے پاکستان کی ہائی پروفائل حکومتی ویب سائٹ سمیت دیگر متعدد ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ہیکرز نے پاکستانی ویب سائٹس ہیک کرنے کے بعدبھارتی نغمے کے بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ ممبئی حملوں میں مارے جانے والوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور پیغام چھوڑ ا ہے کہ ’’تمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گاـ‘‘۔دریں اثناء آئی بی ٹائمز انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہیکرز کے’’کیرالہ سائبر واریرز(کے سی ڈبلیو)نامی ایک اور گروپ نے بھی پاکستانی ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ہیکرز کا دعویٰ ہے کہ یہ ممبئی حملوں کاپاکستان سے سائبر حملوں کے ذریعے بدلہ ہے ۔ ہمیں ان تمام 125 ویب سائٹس کو ہیک کرنے میں صرف ایک دن لگا ۔ہیکرز کی جانب سے ان سائبر حملوں کو 2008 کے ممبئی حملوں کی ساتویں سالگرہ سے منسوب کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :