مدارس اور مساجد پر چھاپے اور بے گناہ علماء کی گرفتاریاں نواز حکومت کو لے ڈوبیں گی‘پاکستان بنانے میں علماء نے بہت بڑا کردار ادا کیا ‘ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں‘اب اسے آسانی سے نواز شریف یا کوئی اور لبرل نہیں بنا سکتا ‘ لبرل پاکستان کا نعرہ بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے لگایا گیا جو آئین پاکستان سے کھلم کھلا غداری کے مترادف ہے‘وزیراعظم نے لبرل پاکستان کا نعرہ لگا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ‘امریکہ اور مغربی طاقتوں سے افغانستان میں ذلت آموز شکست ہضم نہیں ہورہی ‘ اب پاکستان میں مدارس پر دہشتگردی کا الزام لگا کر عوام کو مدارس سے متنفر کر رہے ہیں، فرانس اور دیگر مغربی طاقتوں نے دنیا میں جو آگ لگائی خود اسی آگ نے انہیں لپیٹ میں لے لیا ہے

جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا سرگودھا میں علماء اور طلباء سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 18:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مدارس اور مساجد پر چھاپے اور بے گناہ علماء کی گرفتاریاں نواز شریف حکومت کو لے ڈوبے گا‘پاکستان بنانے میں علماء نے بہت بڑا کردار ادا کیا ‘ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں‘اب اسے آسانی سے نواز شریف یا کوئی اور لبرل نہیں بنا سکتا ہے‘ لبرل پاکستان کا نعرہ بیرون آقاؤں کی خوشنودی کیلئے لگایا گیا جو آئین پاکستان سے کھلم کھلا غداری کے مترادف ہے‘نواز شریف نے لبرل پاکستان کا نعرہ لگا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ‘امریکہ اور مغربی طاقتوں سے افغانستان میں ذلت آموز شکست ہضم نہیں ہوتا اب پاکستان میں مدارس پر دہشت گردی کا الزام لگا کر عوام کو مدارس سے متنفر کر رہے ہیں، فرانس اور دیگر مغربی طاقتوں نے دنیا میں جو آگ لگائی خود اسی آگ نے انہیں لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں مدرسہ مفتاح العلوم سرگودھا میں طلباء اور علماء کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، جمعیت کے ترجمان مولانا سید محمد یوسف شاہ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ اور مغربی طاقتوں سے افغانستان میں ذلت آموز شکست ہضم نہیں ہوتا اب پاکستان میں مدارس پر دہشت گردی کا الزام لگا کر عوام کو مدارس سے متنفر کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی طاقتوں نے دنیا کے اندر جو آگ لگائی ہے اسی آگ نے اسکو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستان بنانے میں علماء نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اب اسے آسانی سے نواز شریف یا کوئی اور لبرل نہیں بنا سکتا ہے۔ لبرل پاکستان کا نعرہ بیرون آقاؤں کی خوشنودی کیلئے لگایا گیا۔ جو آئین پاکستان سے کھلم کھلا غداری کے مترادف ہے۔مولانا سمیع الحق نے صدر پاکستان ممنون حسین کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے علماء کو سود جیسی لعنت میں گنجائش نکالنے کی ترغیب دی تھی۔

مولانا نے کہا کہ سود کی وجہ سے ہماری معیشت ٹپ کر رہ گئی۔ مولانا سمیع الحق نے بعد میں مرکزی جامع مسجد میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر عوام کا جینا حرام کر دیا۔ بیرونی قرضوں کی وجہ سے ہر پاکستانی لاکھوں روپیہ مقروض ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام سیاستدان تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں لیکن ہماری تبدیلی صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ اگر حکمران واقعتا قوم کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے آپ کو امریکہ کی تسلط سے آزاد کراکر آئین پاکستان پر عمل کریں۔