اکرم خان درانی کی ریموٹ کنٹرول بم حملے میں شہید ہونیوالے ہسپتال ملازم کے جنازے میں شرکت

جمعہ 27 نومبر 2015 18:23

بنوں اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے نرمی خیل بکاخیل میں قافلے پر ریموٹ کنٹرول حملے میں شہید ہونیوالے ہسپتال کے ملازم کے جنازے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنوں کے علاقہ نرمی خیل بکاخیل میں وفاقی وزیر اکرم خان درانی شمولیتی جلسہ ختم ہونے کے بعد جلسہ گاہ سے واپس آ رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس کے زد میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کی ایمبولینس آگئی اور ہسپتال کا ملازم احسان موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا تاہم وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور ایم پی اے اعظم خان درانی نے شہید ہونے والے ہسپتال کے ملازم احسان کے جنازے میں شرکت کی اور ان کے آبائی گاؤں میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :