اکرم خان درانی پر ریموٹ بم حملے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

جمعہ 27 نومبر 2015 18:23

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ریموٹ بم حملے کی ایف آئی آر نا معلوم ملزمان کیخلاف درج کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی پر شمولیتی جلسے سے واپس آنے کے دوران ہونے والی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو ئے تھے اس سلسلے میں ایس ایچ اوبکاخیل کی رپورٹ پر سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں دس سے 15کلو گرام بارودی مواد استعمال کی گئی جائے وقوعہ سے پریشر ککر کے ٹکڑے اور سیفٹی فیوز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :