وفاقی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیاں،16ملزمان گرفتار

قبضے سے منشیات، اسلحہ برآمد، مقدمات درج کرلئے گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران16ملزمان کو گرفتار کر ان کے قبضہ سے ایک گا ڑ ی ، 510گر ام ہیر وئن ، اسلحہ02عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم جا وید حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ ما لیتی 30ہزار روپے کا بر آمد کرلیا ۔

تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے تین ملزمان حسنین احمد ، محمد صدیق اور محمد ریا ض کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 510گر ام ہیر وئن ، پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ جبکہ چوری میں ملو ث ملز م مختا ر احمد کو گرفتا ر کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم وقار کے قبضہ سے پیجا رو گا ڑ ی نمبر B-5700 کر اچی ما لیتی 18لا کھ قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر نے پر ٹمپر ڈ پا ئی گئی ۔

تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیم نے دوران گشت غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں نعما ن ، صغراں بی بی اور ثنا ء بی بی شامل ہیں ۔ تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم عزیز اﷲ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شرو ع کر دی گئی ہے۔

جبکہ پیشہ وربھکاریوں کی گرفتار ی کے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران آ ٹھ پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ۔ ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران وجوانو ں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :