ایل ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کیڈر کی 10اسامیوں پر بھرتی ہونے و الو ں کو تقرر نامے جاری کر دئیے گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 18:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لا کیڈرگریڈ17 کی10اسامیوں پر بھرتی ہونے والے امیدواروں کو تقرر نامے جاری کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوپن میرٹ کی 9اسامیوں پر منتخب ہونے والوں میں آمنہ ظفر‘وقاص عارف‘محمد عمار‘محمد نوید‘محمد وسیم سجاد ‘ہمایوں شہزاد ‘ارم ایمان ‘عمران عابد وڑائچ اور سندس انیس شامل ہیں جبکہ عائشہ صدیق خواتین کے لئے مختص کوٹہ پر منتخب قرار پائی ہیں- ان امیدواروں کا انتخاب این ٹی ایس کے امتحان ‘ تعلیمی کریئر کے نتائج اور انٹرویو کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے۔