ٹو بہ ٹیک سنگھ ،سردی آتے ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 27 نومبر 2015 18:37

ٹو بہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) ٹو بہ ٹیک سنگھ سردی شروع ہوتے ہی محکمہ سوئی گیس کی طرف سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جن علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی وہاں روز پورے شہر میں گیس کا پریشر کم رہتا ہے۔افتخار احمد ایڈ ووکیٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ محلہ عرفات اور محلہ عید گاہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ شہر کے علاقہ اسلام پورہ، ہاسنگ کالونی سمیت تمام علاقوں میں گیس کا پریشر کم آتا ہے۔

(جاری ہے)

گیس کی مسلسل لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے گھروں میں چولہے نہیں چل رہے اور خواتین کو امور خانہ داری کی انجام دہی کے لیے پریشانی کا سامنا ہے۔افتخار سدھو اید ووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی گھر کو چولہا جلانے کے لیے مہنگی گیس ایل پی جی یا پھر لکڑی اور کوئلہ نہیں خرید سکتا لہذا محکمہ سوئی گیس کے حکام اور حکومت کو چاہیے کہ وہ گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس ضرورت کے مطابق تمام علاقوں میں گیس پریشر میں اضافہ کرے تا کہ کم سے کم گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کی مشکلات ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :