حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے‘حافظ معاذاشفاق

کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کے شعبے کا کردار بڑانمایاں ہوتا ہے

جمعہ 27 نومبر 2015 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) جمعیت طلبہ عربیہ لاہور کے منتظم حافظ معاذ اشفاق نے کہاہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں سب سے کم بجٹ انہی دو شعبوں میں رکھاجاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی اس وقت تک ترقی ممکن نہیں جب تک وہ تعلیم کے شعبے میں ترقی نہیں کرلیتا۔

ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے تعلیم کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ تعلیم انسان کو شعوربخشتی ہے اور ہمارا دین بھی تعلیم کے حصول کو فرض قرار دیتا ہے، مگر پاکستان کی تو گنگا الٹی بہہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے سرکاری تعلیمی اداروں کی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی اشد اورفوری ضرورت ہے۔

ہمارے تعلیمی شعبے پر اٹھنے والے ان گنت سوالوں کے جواب آخر کون دے گا؟ کیوں کہ ہمارے سرکاری تعلیمی ادارے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا مقابلا نہیں کرپارہے ہیں؟اور ہمارے مستقبل کے معمار علم کی پیاس بجھانے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔کاش ہمارا تعلیمی نظام ایسا ہوجائے کہہ ہم بھی کہ سکیں کہ ہمارے ملک میں غریب اور امیر کا بچہ ایک ہی جگہ بیٹھے تعلیم حاصل کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی منافع کمانے والی فیکٹریوں کامنظر پیش کرتے ہیں اور ان پر بھی کسی قسم کے کسی ضابطے اور آئین کا اطلاق نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :