Live Updates

آج ہر کوئی بیڈگورننس کابھانڈاپھو ڑ رہا ہے‘ عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں جو کہا حکمران اس کی تردید نہیں کرسکتے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی کا بیان

جمعہ 27 نومبر 2015 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا کہ آج ہر کوئی بیڈگورننس کابھانڈاپھو ڑ رہا ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں جوکچھ کہا حکمران اس کی تردید نہیں کرسکتے ۔ اگرحکومت نے آئی ایس پی آر کی نصیحت کوسنجیدگی سے لیا ہوتاتوشاید عدالت عظمیٰ کولب کشائی کی ضرورت پیش نہ آتی ۔

حکمران اپنے آپ کوآئین اورقانون سے ماورا سمجھنا چھوڑدیں،اگرنیب نے کسی مصلحت یادباؤ کے تحت حکمران ٹولے کااحتساب نہ کیا تو اس صورت میں عوام اپنے ووٹ سے موروثی سیاست کے پرخچے اڑادیں گے ۔حکمران یادرکھیں کرپشن کاپیسہ انہیں ہضم نہیں ہوگاکیونکہ عمران خان نے پاکستانیوں کوبیدارکردیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ جس ملک میں جمہوریت ہووہاں حکمرانوں کوعوام کے روبروجوابدہی اوراحتساب کاڈر ہوتاہے مگرشریف برادران فیصلے کرتے وقت عوام ،پارلیمنٹ اورآئینی اداروں کوبائی پاس کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوامیں ون میں شونہیں کیونکہ وہاں کپتان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں عوام کوڈیلیورکرنے کیلئے اداروں کوبااختیاراورخودمختاربنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں اپنے اقتدارکومضبوط کرنے کی بجائے سیاسی ،جمہوری اورسماجی اقدارکوفروغ دیا ۔ عمران خان کی سوچ کے تحت کے پی کے میں گلی محلے کے عام لوگ بااختیار بنے اوراقتدار کی باگ ڈوران کے ہاتھوں میں آئی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں وہاں ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کی نظیر نہیں ملتی ۔خودپسنداورخوش خوراک میاں نوازشریف آج بھی ماضی میں زندہ ہیں ،وہ پاکستان کے مستقبل کو روشن اورمحفوظ بنانے کیلئے کچھ نہیں کرسکتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :