سرگودھا ، سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ،۔ شہری سراپہ احتجاج

جمعہ 27 نومبر 2015 18:51

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) سرگودھا میں سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کے باعث سلنڈروں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ ابھی سردی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوا کہ گیس کی بندش ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں گیس سلنڈر خرید کر گھر کا چولہا جلانے پر مجور ہیں سرگودھا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہی گیس بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے سکولز ‘ کالجز اور دفاتر جانیوالے بچوں اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے دعویدار اڑھائی سال میں عوام کو کسی قسم کا بھی ریلیف نہیں دے سکے جس کی وجہ سے شہریوں کیلئے روز بروز مسائل بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :