بلدیاتی انتخابات ، 30 نومبر کو اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے

جمعہ 27 نومبر 2015 19:09

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری نے اعلان کیا ہے کہ مقامی حکومت کے انتخابات کے روز 30 نومبر کو وفاقی دارالحکومت علاقے کے تمام تعلیمی اداروں میں مقامی تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس روز اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور اس کی مساوی سطح کے دفاتر/محکمے اور دیگر تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔