فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی بی ایس 16کی اسامی پر محمد مراد کی تعیناتی کی سفارش

جمعہ 27 نومبر 2015 19:09

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف جی انگلش میڈیم پبلک اسکولز ڈائریکٹوریٹ آف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس وزارت دفاع میں تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر باٹنی/زوالوجی (بی ایس 16) کی اسامی پر امیدوار محمد مراد کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی کی طرف سے جمعہ کے روز جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دیہی سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد مراد رول نمبر 032/K کی ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر کی اسامی پر سفارش کی گئی ہے۔