روس نے پولینڈ کے نیٹو روس معاہدہ ختم کرنے کے مطالبہ کو غیر معمولی طور پر خطرناک قرار دے دیا

جمعہ 27 نومبر 2015 19:13

ماسکو۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) روسی وزارت خارجہ نے پولینڈ کی طرف سے شمالی اوقیانوس ممالک کی دفاعی تنظیم (نیٹو) اور روس معاہدہ ختم کرنے کے مطالبہ کو غیر معمولی طور پر خطرناک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولینڈکی طرف سے نیٹو کے پولینڈکی سرزمین پر مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا ایکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی خاتو ن ترجمان ماریہ زخاروفانے کہا کہ ہم ان بیانات کواشتعال انگیزاور غیرمعمولی طور پر خطرناک ترین سمجھتے ہیں واضح رہے کہ پولینڈ کے دائیں بازو کے نئے وزیرخارجہ ویٹولڈوسکزووسکی نے روس اور پولینڈ کے مابین تعلقات کے تحت نیٹوکے مستقل اڈوں کے قیام بارے 1997 کے ایکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روس کا کہناہے کہ اس مطالبے کا مقصدوارسا میں نیٹو کے آئندہ ہونے اجلاس کے حوالہ سے رائے عامہ پر اثرانداز ہوناہے ۔

متعلقہ عنوان :