آسٹریلیا میں جھاڑیوں کو لگائی گئی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

جمعہ 27 نومبر 2015 19:17

ایڈیلیڈ ۔ 27 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا میں جھاڑیوں کو لگائی گئی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ مالی نقصانات بھی بڑھ کر 44 ملین ڈالرز سے زائد ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلا غ کی رپورٹس کے مطابق جنوبی آ سٹریلیا کے علاقہ نیو ساؤتھ ویلز کی جھاڑیوں میں لگیٓ آگ رضاکارانہ طور پر بجھانے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس سے قبل آگ بجھانے کے دوران نیوساؤتھ ویلز فائر فائیٹینگ سروس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث ہونے والے انشورنس کی مد میں نقصانات 44 ملین سے بھی زائد ہوگئے ہیں

متعلقہ عنوان :