پاک چین اقتصادی راہداری سے پنجاب میں میٹرو پروجیکٹ اور اورنچ لائن منصوبے کا کوئی تعلق نہیں،یہ تمام کام پنجاب حکومت اپنے بجٹ سے لگا رہی ہے؛احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعہ 27 نومبر 2015 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بہت سے حلقے بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پنجاب میں میٹرو پروجیکٹ اور اورنچ لائن منصوبہ بنایا جا رہا ہے یہ تمام کام پنجاب حکومت اپنے بجٹ سے لگا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دو سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں میٹرو بس بنانے کی اجازت مانگی تھی جس کی اجازت دی گئی تھی مگر اس پر ابھی تک کام نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں 26 نئے منصوبوں کے لئے 3.4 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

ان منصوبہ جات مین اشیاء تیار کرنے والے شعبہ جات کو فروغ حاصل ہو گا اور سال کے دوران ہدف شدہ جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبون میں پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن‘ زرعی ترقی اور آبی وسائل‘ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن‘ تعمیرات‘ فزیکل پلاننگ اور تجارت اور کان کنی کے منصوبے شامل ہیں