شکار پور؛سول ہسپتال کے قریب ایک عورت نے رکشے میں 3 بچوں کو جنم دیدیا

جمعہ 27 نومبر 2015 19:48

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) سندھ کے علاقے شکارپور میں سول ہسپتال کے قریب ایک عورت نے چنگچی رکشے میں 3 بچوں کو جنم دے دیا۔ جن میں 2 لڑے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شکارپور سول ہسپتال کے قریب چنگچی رکشے میں ایک عورت نے 3 بچوں کو جنم دے دیا۔ جن میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ عورت کا تعلق سکار پور کے گاؤن فیفولاڑو سے ہے۔ اس موقع پر والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لڑکی کا نام چنکچی بی بی رکھ دیا