فرانس : پیرس حملوں میں جاں بحق افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

تعزیتی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی کی گئی اور متاثرین کے نام پڑھ کے سنائیں گے

جمعہ 27 نومبر 2015 19:54

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دو ہفتے قبل ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے 130 افراد کی یاد میں فرانس میں سرکاری سطح پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعے کو منعقد کی جانے والی دعائیہ تقریب میں ایک ہزار افراد نے شرکت کی جن میں فرانس کے صدر فرانسوا اولاند، حملے میں بچ جانے والے افراد، اور حملے کے متاثرین کے اہل خانہ شامل تھیتعزیتی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی کی گئی اور متاثرین کے نام پڑھ کے سنائیں گے فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات کو حملہ آوروں نے رائفلز اور خودکش حملہ آور جیکٹوں کی مدد سے ہدف بنایا تھا۔

تاہم بعد میں نام نہاد دولت اسلامیہ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی گئی تھی۔13 نومبر کو طے شدہ منصوبے کے تحت مسلح حملہ آوروں نے پیرس کے ریستورانوں، شراب خانوں اور ایک کنسرٹ ہال میں اندھادھند فائرنگ اور خودکش دھماکے کیے تھے۔تین حملہ آوروں نے پیرس کے شمالی علاقے ساں ڈنی میں واقع سٹڈ دا فرانس سٹیڈیم میں جاری فرانس اور جرمنی کے میچ کے دوران اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی اور وہاں موجود اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔