آئی کیپ نے آڈیٹرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 27 نومبر 2015 19:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء ) انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان ( آئی کیپ ) کی کونسل نے مفاد عامہ سے متعلقہ کمپنیوں کے آڈیٹرزکی نگرانی (اورسائٹ) کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ یہ کمیٹی مفاد عامہ سے متعلقہ کمپنیوں ( Public Interest Companes) کے آڈیٹرز کی انڈیپنڈنٹ اورسائٹ کے لئے حکمت عملی اور سفارشات مرتب کرے گی۔

آئی کیپ کی انڈیپنڈنٹ آڈٹ اورسائٹ کمیٹی سات اراکین پر مشتمل ہے جس میں تین اراکین ایس ای سی پی کی نامزد کردہ ہیں جبکہ تین ہی اراکین آئی کیپ کے ہیں جبکہ ڈاکٹر طارق حسن، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ ایس ای سی پی کے نامزد کردہ ممبران میں ایس ای سی پی کے کمشنر ظفر عبدللہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اور ڈائریکٹر مظفر احمد مرزا شامل ہیں جبکہ جناب شبر زیدی، نعیم اختر شیخ اور اسد علی شاہ آئی کیپ کی طرف سے نامزد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے پہلے اجلاس میں آڈٹ کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات، آیسکو اور یورپی یونین کو مقرر کردہ معیارات کا جائزہاور نفاذ پر بحث کی گئی۔ کمیٹی اراکین نے پیبلک انٹرسٹ کمپنیوں اور پیبلک لسٹڈ کمپنیوں کے آڈیٹرز کے لئے کوالٹی کنٹرول رولز کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں تجاویز تیار کرنے پر اتفاق کیا۔