توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے: شہبازشریف

جمعہ 27 نومبر 2015 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، شفافیت اور اعلی معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت لائی گئی۔منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت توانائی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے۔ دو ہزار سترہ تک اس منصوبے سے تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے گیس پر چلنے والے پلانٹس مکمل ہونے سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جب کہ گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت سے قوم کے 110 ارب روپے بچائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت لائی گئی، جس سے قوم کے ایک سو دس ارب روپے بچائے گئے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ محمد شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں ارب ہا روپے کے قومی وسائل بچانے کی کوئی مثال نہیں ملتی ، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ، منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :