لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا پر چلنے والے غیر اخلاقی پروگراموں،ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کرنے کے لئے دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
جمعہ 27 نومبر 2015 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار میجر ریٹائرڈ چوہدری ظہیر الدین نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے ان کی درخواست پر ذاتی شنوائی کر کے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ میڈیا پر غیر اخلاقی پروگرام ،،فلمیں اور ڈرامے چلائے جاتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پیمرا نے میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کر رکھی ہیں مگر ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی فلمیں ،،ڈرامے اور پروگرام قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں جو ملکی اساس کے خلاف اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے لئے پیمرا کو احکامات صادر کئے جائیں اور پیمرا سے عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کی جائے۔جس پر عدالت نے پیمرا چار جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.