علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز تیسرے روز بھی منسوخ کردی گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہین ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز تیسرے روز بھی منسوخ کردی گئی۔ پرواز کی منسوخی پر مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز 766گذشتہ تین روز سے مسلسل منسوخ کی جارہی ہے۔

ہر روز مسافر ایئر پورٹ سے واپس چلے جاتے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پرواز کی منسوخی کی اطلاع ملنے پر مسافروں کے صبر کا بیمانہ بسریز ہوگیا اور انہوں نے ایئر پورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شاہین لایئر لائیز والے نہ دبئی بھیج رہے ہیں اور نہ ہی ان کی ٹکٹوں کے پیسے واپس کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری دبئی روانہ کیاجائے یا پھر ان کے پیسے واپس کئے جائیں۔ مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسافروں کو خراب کرنے والی ایئر لائینوں کے پرمٹ منسوخ کردے اور ان کی پروازوں پر پابندی عائد کردے۔

متعلقہ عنوان :