جمعة المبارک کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ،لاہور کے معروف مساجد، مزاکرات، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کردی گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) جمعة المبارک کے موقع پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شہر کے معروف مساجد، مزاکرات، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ برلب سڑک مساجد کو ایک جانب سے قناعتیں لگا کر ڈھانپا گیا اورنمازیوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی کئی گز کے فاصلے پر پارکنگ کے لیے جگہ فراہم کی گئی خصوصاً دربار داتا صاحب، بی بی پاک دامن اور کربلا گامے شاہ کے باہر پولیس نے بیرئر لگا کر واک ٹھروگیٹس کے علاوہ میٹل ڈیٹکٹر سے تلاشی کے بعد ادخل ہونے کی اجازت دی۔

(جاری ہے)

خواتین کے بیگز کی بھی تلاشی کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی آفسر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے معاملے میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات بڑے سخت ہیں۔ ان کے واضع احکامات ہیں کہ سکیورٹی کے معاملے میں معمولی سی غفلت یا لاپرواہی پر کسی بھی آفیسر یا اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افسران خود بھی گاھے بگا ہے۔ سکیورٹی کو چیک کرنے خود نکل آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افسران سکیورٹی کے معاملے میں کوئی بات سننے کو بھی تیار نہیں ہوتے اس لئے سکیورٹی پر مامور پوری نفری اپنی ڈیوٹی پر الرٹ موجود رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :