پولیس نے ابرار الحق کو جلسے میں شرکت سے روک دیا

درجنوں پی ٹی آئی کارکن ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں تھانے میں بند

جمعہ 27 نومبر 2015 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی درالحکومت انتظامیہ نے لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنماء ابرار الحق کو ترامڑی چو ک کے جلسے میں شرکت سے روک دیا جبکہ درجنوں پی ٹی آئی کارکنوں کو ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بند کردیا جمعہ کے روز وفاقی درالحکومت میں ترامڑی چوک پر تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے لاہور سے آنے والے پی ٹی آئی رہنماء ابرار الحق کو پانچ کلومیٹر دور چک شہزاد میں ہی روک دیا اور انہیں جلسے میں شرکت نہیں کرنے کرنے دی گئی ، دوسری جانب پولیس نے چک شہزاد سے لے کر ترامڑی چوک پر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو پکڑ کر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بند کردیا۔