اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل کی اپنی اہلیہ کی بد چلنی کے خلاف تھانہ سہالہ میں درخواست
پولیس ملزمہ کے خلاف بدکاری کے سنگین الزامات پر مقدمہ سے صاف انکاری
جمعہ 27 نومبر 2015 20:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل نے اپنی اہلیہ کی بد چلنی کے خلاف تھانہ سہالہ میں درخواست دیدی ہے ،پولیس بھی حاجن ملزمہ کے خلاف بدکاری کے سنگین الزامات پر مقدمہ سے صاف انکاری ہو گئی ۔
(جاری ہے)
آ ن لائن کو ملنے والی درخواست کے مطابق ایڈووکیٹ نصرت مسعود قریشی نے تھانہ سہالہ میں درخواست دی ہے کہ انکی بیوی (م)جو ایک سکول میں ہیڈ مسٹریس ہیں انکے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہو گئے ہیں اور جس کے باعث اب وہ انہیں ہمہ وقت تشدد اور ظلم کا نشانہ بناتی ہیں ،انہوں نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ انکی بیوی کے خلاف زنا ء کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ زنا ء کاروں کو بھی حراست میں لیا جائے ۔
اس حوالے تھانہ سہالہ کے اے ایس آئی ارشد سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ درخواست انکے پاس آئی تھی مگر ایس ایچ او کو بتایا تو انہوں نے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے تفتیش انکے پاس نہیں ہے ۔تاہم آن لائن کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ جس موصوفہ کے خلاف درخواست دی گئی ہے وہ گزشتہ سال حج مبارک کی بھی سعادت حاصل کرکے آئی ہیں کمیٹی بھی پریشان ہے کہ یہ لمبی چوڑی درخواست انکے سامنے کیسے رکھی جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.