بلدیاتی الیکشن ، مسلم لیگ(ن) یونین کونسل نمبر30کا انتخابی کارنر جلسہ

آج کے جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا سیکٹر جی سیون مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے،30نومبر کا سورج مسلم لیگ(ن) اور شیر کی فتح کا دن ہو گا،مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،امیدوار برائے چیئرمین سید ظفر علی شاہ کا خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 20:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) یونین کونسل نمبر30کا انتخابی کارنر جلسہ سیکٹرG-7/3-1میں منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل 30سید ظفر علی شاہ ،وائس چیئرمین راجہ عبدالوحید ،جنرل کونسلرز شہباز خان تنولی ،محمد افضل ،محمد امجد بٹ،عبدالمنان شاہ ،نعیم ستی،رانا شہزاد،لیڈی کونسلرز شاہدہ پروین،روبینہ کوثر ،اقلیتی کونسلر عاشر مسیح گل،لیبرکونسلرسردار ریاض،یوتھ کونسلر عبدالقادر،احمد خان ٹوانہ ،حاجی ناصر گجر ،اظہر خان تنولی ،محمد سرفراز ملک ،محبوب جاوید ،سلیم بھٹی ،چوہدری اقبال ،رانا محمداکرم ،ملک اختر اعوان،نان ٹیچنگ سٹاف یونین کے صدرسردار صدیق سمیت سینکڑوں کارکنوں اور یونین کونسل 30کی عوام نے شرکت کی ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواربرائے چیئرمین یونین کونسل 30سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ آج کے جلسے میں یوسی 30کی عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ سیکٹر جی سیون مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور وہ میاں نواز شریف اور انکی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،یونین کونسل نمبر30میں بسنے والے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی حمایت ہی میری کامیابی کی ضمانت ہے اور انشاء اللہ 30نومبر کا سورج مسلم لیگ(ن) اور شیر کی فتح کا دن ہو گا اور مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،مخالفین کے پاس عوام کے لیے کوئی منشور نہیں ہے اور وہ صرف عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں لیکن یونین کونسل 30کی عوام ان پہروپیوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل روشن کے لیے 30نومبر کو شیر کے نشان پر مہر لگا ئیں گے ،انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد کے شہریوں کی خدمت کی ہے اور کامیابی کے بعد علاقے میں گیس کے پریشر میں کمی کے سدباب ،صاف پانی کی فراہمی ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،سرکاری ڈسپنسریوں کے قیام اور تمام محرومیوں کا خاتمہ ہمارا مشن ہے ،ہمارے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے رہے ہیں اور ہم یونین کونسل 30کی عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم کبھی آپ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے ،جلسے سے وائس چیئرمین راجہ عبدالوحید ،جنرل کونسلرز شہباز خان تنولی ،محمد افضل ،محمد امجد بٹ،نان ٹیچنگ سٹاف یونین کے صدرسردار صدیق و دیگرنے بھی خطاب کیا