عمران خان قانون کی پاسداری کریں، خان صاحب کے جلسے سے بلدیاتی انتخابات پر نہیں ٹریفک پر فرق پڑا ہے ،اگروہ قانون کی پاسداری کریں تو ان کیلئے اور قوم کے لیے بہت اچھی بات ہوگی
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے ترامڑی چوک میں جلسے پر ردعمل
جمعہ 27 نومبر 2015 21:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے درخواست ہے قانون کی پاسداری کریں، خان صاحب کے جلسے سے بلدیاتی انتخابات پر نہیں اسلام آباد کی ٹریفک پر فرق پڑا ہے ،اگروہ قانون کی پاسداری کریں تو ان کیلئے اور قوم کے لیے بہت اچھی بات ہوگی۔
(جاری ہے)
جمعہ کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترامڑی چوک میں جلسے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جلسے سے بلدیاتی انتخابت کے نتائج پر تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس کی وجہ سے پورے اسلام آباد میں ٹریفک جام ہو گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو خود کو قانون سے بڑا سمجھتا ہو اس سے درخواست ہی کی جا سکتی ہے اس لئے عمران خان سے درخواست کر رہا ہوں کہ قانون کی پاسداری کریں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کی وجہ سے اسلام آباد میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ جلسے کرنے سے انتخابی نتائج میں کوئی فرق نہیں پڑتا،کی پاسداری بڑے لیڈرپر فرض ہوتی ہے۔عمران خان اگرقانون کی پاسداری کریں تو یہ ان کیلئے اچھی بات ہوگی،شہراقتدار کا نظام جام کرنا اچھا لیڈر ہونے کی نشانی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.