دریا خان، شہری کو جعلی چیک دے کر دھوکہ فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

`

جمعہ 27 نومبر 2015 21:06

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) دریا خان میں لین دین کے سلسلہ میں شہری کو جعلی چیک دے کر دھوکہ فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ کمہانوالہ کے رہائشی محمد طاہر نذیر نے درخواست گزاری کہ ملزم شیخ عدنان نے مجھے لین دین کے سلسلہ میں چیک مالیتی 5 لاکھ تیس ہزار کا چیک دیا جو کہ ایم سی بی بینک میں ڈس آنر ہوگیا اور جعلی نکلا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی بھکر پولیس نے محمد طاہر نذیر کی درخواست پر ملزم شیخ عدنان دریاخان عورت سے ادھار رقم لے کر واپس کرنے سے انکاری ہونے پر 1 شخص کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق عمروالی کی رہائشی مسماۃ زرینہ بی بی نے درخواست گزاری کہ ملزم رستم خان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ملزم نے مجھ سے کاروبار کیلئے امانت کے طور پر رقم لی تھی جو اب واپس کرنے سے صاف انکاری ہے اور ملزم نے امانت میں خیانت کی ہے۔تھانہ کلورکوٹ پولیس نے زرینہ بی بی کی درخواست پر ملزم رستم خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔