خیبر ایجنسی، وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ،21 دہشتگرد ہلاک ،متعدد زخمی ،چار ٹھکانے تباہ

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں17دہشتگرد ہلاک ہوئے‘ آئی ایس پی آر

جمعہ 27 نومبر 2015 21:14

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) خیبر ایجنسی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسز کی فضائی کاروائی،21 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،کارروائی میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،مارے جانے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور لشکر اسلام سے ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سیکورٹی زرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 21 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے نامعلوم مقام کو منتقل کئے گئے،فضائی کاروائی میں علاقہ راجگل،کندو غریبئے اور خیرہ بامیں شدت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا،تباہ ہونے والے مرکز میں اسلحہ اور موجود گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔

جبکہ آئی ایس پی آر نے خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں17دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے

متعلقہ عنوان :