امریکی شائقین کھیل کیلئے بری خبر ایک دن میں باکسر قتل، فٹبالر کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

جمعہ 27 نومبر 2015 21:28

امریکی شائقین کھیل کیلئے بری خبر ایک دن میں باکسر قتل، فٹبالر کو گولی ..

اینٹلانٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) امریکا میں شائقین کھیل کو ایک دن میں دو بری خبریں سننے کو ملیں۔ ایک سابق باکسر اونیل بیل کو ڈاکوؤں نے مار دیا جبکہ دوسرے فٹبالر سینٹ لوئس رمیزنا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

40 سالہ باکسر سابق باکسنگ چیمپئن اونیل بیل ایٹلا نٹا میں بس کے اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ ڈاکوؤں باکسر اونیل بیل کو لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب مقامی فٹبالر سینٹ لوئس رمیز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ فٹبالر کو اسپتال منتقلی کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :