(ن) لیگ شکست کے خوف سے پو لیس اور دیگر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے‘محمود الرشید

پی ٹی آئی ملک میں ایسا تبدیلی لائیگی جہاں پو لیس سمیت تمام ادارے آئینی وقانون کے مطابق کام کر ینگے‘کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ شکست کے خوف سے پو لیس اور دیگر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے ‘پو لیس چور ‘ڈاکوؤں کو پکڑ نے کی بجائے سیاسی مخالفین کا جمہو ری راستہ روکنے میں مصروف ہے‘تحر یک انصاف ملک میں ایسا تبدیلی لائیگی جہاں پو لیس سمیت تمام ادارے آئینی وقانون کے مطابق کام کر یں گے حکمرانی کے مر ضی کے مطابق نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قوم کیلئے عذاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور حکمران ملک کو آئین وقانون کے مطابق نہیں چلا رہے بلکہ یہاں پر جنگل کا قانو ن قائم ہے جس میں حکمران سیاسی مخالفین کی آوازکو دبانے کیلئے دھونس اور دھاندلی کا سہار الیتے ہیں جس سے انکی اصل حقیقت قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جرائم پیشہ لوگوں کا گڑھ بن چکا ہے مگر حکمران گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔