ساہیوال،ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران بوڑھی عورت سمیت چار افراد جاں بحق،6 شدید زخمی ہو گئے
جمعہ 27 نومبر 2015 21:29
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ایک بوڑھی عورت سمیت چار افراد جاں بحق اور6 شدید زخمی ہو گئے جن میں دو طالب علم بچے بھی شامل ہیں ۔پہلا حادثہ جہاز گراؤنڈ اولڈ ہڑپہ روڈ پر جہاز گراؤنڈ مارکیٹ کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل کتے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سے گر کر 50سالہ عورت رانی بی بی جاں بحق اور اس کا خاوند محمد رمضان شدید خمی ہو گیا ۔
دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر خواجہ عارف کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بیل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان عبداﷲ جاں بحق 12سالہ بھائی انس اور بہن راشدہ شدید زخمی ہو گئے عبداﷲ بہن بھائی کو سکول سے لے کر گھر آ رہا تھا ۔(جاری ہے)
تیسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9/100ایل کے قریب ہوا یہاں دوموٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان زمیندار محسن جاں بحق اور اس کا چچا محمد شریف شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔
چوتھا حادثہ ساہیوال نور شاہ روڈ پر رتی ٹبی کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے نتیجہ میں محمد یعقوب جاں بحق اور دو افراد منظور احمد اورمحمد یونس شدید زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.