قوم پرست جماعتیں اقتدار کی میوزیکل چیئر کی گیم میں کرسی کے گرد یاتراکر رہی ہیں ،فرزانہ بلوچ

کل تک بلوچستان کے عوام کو قوم پرستی کے نام پر دست گریبان کرنیوالے آج مری معاہدے کے خاتمے پر آٹھ آٹھ آنسوں بہا رہے ہیں

جمعہ 27 نومبر 2015 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) قوم پرست جماعتیں اقتدارکی میوزیکل چیئر کے گیم کرسی کے گرد یاترا کر رہی ہیں کل تک بلوچستان کے عوام کو قوم پرستی کے نام پر دست گریبان کرنیوالے ،برادر اقوام کے بیچ نفرت کا بیج بو نے میں مصروف لوگ آج مری معاہدے کے خاتمے پر آٹھ آٹھ آنسوں بہا رہے ہیں قوم پرست جماعت کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ گزشتہ کئی روز لاہور میں چلہ کا ٹ رہے ہیں جبکہ دوسری قوم پرست جماعت کا سربراہ کچکول لے کر گورنری کی بیک مان رہاہے آج ان کے اصل چہرے پورے ملک اور بلوچ پشتون اقوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے صدیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ بسنے والے او رخونی رشتوں میں جڑے ہوئے قوم ان کے سیاہ کارناموں سے پہلے ہی روشنا س تھے جبکہ سادہ لوح جو ان کے دل فریب نعروں میں آئے تھے ان پر بھی ان کے چہرے عیاں ہوگئے یہ دونوں قوم پرست جماعتیں کٹھ پتلیاں ہیں جو اسٹیج پر رنگ برنگی کپڑوں میں خوبصورت ناچتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ پردے پیچھے ان کی ڈوریاں ہلانے والے ان کے آقاہ کوئی اور ہیں پشتونخواء نہ صرف بلوچ اقوام بلکہ صوبے میں بسنے والے پشتون اقوام کے حقوق کو بھی پامال کر رہاہے اور پشتون اقوام کو بھی اقلیت میں تبدیل کررہاہے اور ان کے اپر مہاجرین کو مسلط کیا جارہاہے آج کوئٹہ شہرمی پیڈ پارکنگ کی نام پر لوگوں کو دونوں ہاتھوں لوٹا جا رہاہے اور عوام کو معصوم اور غریب اور سفید پوش عوام کو غنڈوں اور بدمعاشوں کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے عظیم قائد سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کے نہ صرف حقوق کے تحفظ کریں گے بلکہ بلوچستان کے ساحل و سائل کا دفاع اپنے خون کی آبیاری سے کریں گے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے ہر گھرگدان سے ہمارے بلوچ مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں بڑی تعداد میں سردار اختر مینگل کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور خواتین ملکی آبادی کا نصف فیصد ہے وہ انقلاب لانے کیلئے اپنے بھائیوں اور بیٹوں شانہ بشانہ نکل پڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :