داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ‘ صاحبزادہ حامد رضا

جمعہ 27 نومبر 2015 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ دشمنان اسلام کے لگائے ہوئے پودے ہیں،حکومت قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار نہ لگائے، انتخابی دھاندلی جمہوری نظام کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ توڑنے والے حکمرانوں نے آئندہ نسلوں کو غلام بنادیا ہے، تکفیری سوچ دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت اور انجمن طلباء اسلام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ نمائشی ضلعی حکومتوں سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔ بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

استحصالی نظام والا سٹیٹس کوتوڑے بغیر خونی انقلاب کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ مسلم ممالک متحد ہوکر داعش کے خلاف حکمت عملی تیار کریں۔

حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کو ئی دلچسپی نہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گورننس بہتر بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی کی ہتھکڑیاں پہنانے والے حکمران ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ افغان حکومت خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کا ساتھ دے۔ امریکہ و یورپ کی پیدا کردہ داعش سے مسلمانوں کو زیادہ خطرہ ہے۔ جہاد اور دہشتگردی کو ہم نام قرار دینا درست نہیں ہے۔نیشنل ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :