پیرس حملوں کا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا ناانصافی ہے‘سیدریاض حسین شاہ

جمعہ 27 نومبر 2015 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ لبرل ازم کی باتیں قرار داد مقاصد کے منافی ہیں، پیرس حملوں کا ملبہ مسلمانوں پر ڈالنا ناانصافی ہے، اسلام افراد اور گروہوں کو جہاد کے مقدس نام پر پرائیویٹ لشکر تیار کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کہاکہ اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اپنی ذات کو اخلاقی عیوب سے پاک رکھنا اعلیٰ ترین جہاد ہے۔

دہشتگردی کی بنیادی وجہ مغرب اور امریکہ کی نا انصافیاں ہیں۔ انتہا پسندی ناانصافیوں کا رد عمل ہے۔ قومی جماعتیں پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے پر متحد ہو جائیں۔ علماء معاشرے کی اصلاح کی ذمہ داری پوری کریں۔ عالمی تنازعا ت طاقت کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے حل کروائے جائیں۔ داعش سے غفلت برتنا خطرناک ہو گا۔